نئی دہلی20دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے پنچایتی نمائندوں کو ترقیاتی کاموں کے لیے ہرممکن تعاون دینے کا بھروسہ دیاہے۔آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کے صدر شفیق میر نے وزیر اعظم سے ملنے کے بعد آج یہاں پریس کانفرنس میں کہاہے کہ مسٹر مودی نے نمائندوں کو ترقیاتی کاموں کے لیے بھرپورمددکایقین دلایاہے۔مسٹرمودی نے کہاہے کہ ان کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔